اشتہار

پنجاب سے درآمد شدہ غیر معیاری آٹے پر پابندی لگادی گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27جنوری2018ء) پنجاب سے درآمد شدہ غیر معیاری آٹے پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے پابندی لگادی،آٹے کی دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں راولپنڈی اور اٹک کے فلور ملوں سے درآمد کیا جانے والا غیر معیاری آٹا چیونگم کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور پانی ملانے پر وہ پلاسٹک کی طرح بن جاتا ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وقاص مارکہ آٹا غیر معیاری اور صحت کے لئے مضر ہے ،آٹے میں پلاسٹک کی موجودگی پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو اطلاع دی گئی جسے اے سی کے دفتر میں چیک کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ آٹے کی فروخت پر پابندی لگادی اور متعلقہ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

اشتہار

ACFloor MillsKHwazakhela

اشتہار