لاہور: پنجاب میں بارشوں کے باعث بے انتہا تباہی مچی جس کے بعد فیس بک نے امدادی سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک بھی پنجاب بھرمیں دھواں دار بارش کے بعد بدترین تباہی مچنے پر مدد کے لیے میدان میں آگئی ہے۔ ویب سائٹ نے فیس بک صارفین کے لیے سیفٹی چیک کی سہولت پیش کی ہے۔ اس فیچر میں تحفظ کے لیے پریشان لوگوں کی مدد کی جاتی ہے، جبکہ محفوظ صارفین اپنی خیر و عافیت کی اطلاع دیتے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن ان کے تمام فیس بک دوستوں کو جاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق
فیس بک سیفٹی چیک کی مدد سے صارفین خود کو اور اپنے ان دوستوں کو بھی محفوظ قرار دے سکتے ہیں جن کی خیریت کا انہیں علم ہوتا ہے۔ اس طرح جن صارفین کی خیریت کی اطلاع نہیں ملتی ان کے دوست انہیں تلاش کرکے ان کی مدد کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پرتباہی بھی مچی ہے۔
The post پنجاب میں بارشوں سے شدید تباہی، فیس بک بھی میدان میں appeared first on ایکسپریس اردو.