پنجاب میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد پنجاب میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں لیکن پنجاب میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر بھی پھیلنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک ڈینگی وائرس میں مبتلا 12 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جب کہ 10 کا دیگر شہروں سے ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ڈینگی سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، ان میں سے بعض کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

ڈینگی بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے: ترجمان انسداد ڈینگی
دوسری جانب ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کا لاروا بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے، ٹیمیں متحرک ہیں اور لاروے کو تلف کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں اور ورکرز ماسک و گلوز پہن کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی انتظام نہیں کیا اور نہ ہی کسی علاقے میں ابھی تک اسپرے کیا گیا ہے۔

corona virus in chinacorona virus in Pakistancorona virus in Punjabdangi
Comments (0)
Add Comment