لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری محکمے آج سے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری سرکاری محکمے کھولنے کا نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ آج سے کھل جائیں گے، پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سول سیکرٹریٹ ، محکمہ سکولز ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ لیبر سمیت تمام سرکاری محکمے آج سے کھل جائیں گے۔