اشتہار

پولیس اسٹیشن رحیم آباد کی کارروائی، چور گروہ کے تین ارکان گرفتار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جنوری 2019ء) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چور گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیاملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا ایڈیشنل ایس پی خانخیل نے ایس ایچ او محمد آیاز خان کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ تندوڈاگ میں چار دکانوں کو نقب لگا کر لوٹ لیا گیا تھا جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چور گروہ کے تین ارکان ثاقب خان ولد پائی گل، شاہد خان ولد اکبرعلی اورمحمد آیاز ولد وطن ساکنان تندوڈاگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کے مسروقہ اشیاء جن میں بجلی تار، شیمپو، صابن، ٹوتھ پیسٹ، سپرے، موبائل کارڈز اور وائی فائی سمیت سگریٹ اور نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی پک اپ کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، انہوں نے کہاکہ ملزمان پیشہ ور چور ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں انہوں نے کہاکہ گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی جاری ہے۔

اشتہار

آبادارکانپولیستھانہتینچوررحیمکارروائیکیکےگرفتارگروہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار