سوات(زما سوات ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل اف پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس بھر پور طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور انکو بھاری جانی نقصان کے ساتھ اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہے،ایلم جیسے پہاڑی اور بارڈر پر دہشت گردوں کو شکست ملاکنڈ پولیس کا کارنامہ ہے،شدت پسندوں کو سوات میں دوبارہ داخل نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پولیس ٹریننگ سکول سوات میں اعلی کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹس کے تقسیم کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ محمد اعجاز خان،ڈی ائی جی ٹریننگ امتیاز حسین،ڈی پی او سوات قاسم علی خان اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس ملک کے دیگر صوبوں کے افسران کو بھی تربیت دے رہی ہے جو کہ یہاں کے پولیس کیلئے اعزا ز ہے اور اسلام آباد،گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے پولیس یہاں جدید ٹریننگ حاصل کرنے اتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی مدد اور انکو انصاف فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،کہا کہ کورونا کے باوجود خیبر پختونخواہ پولیس نے ایس او پیز کے تحت تربیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اہلکاروں اور افسران کی جدید تربیت کی انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں اور پہلے جو غفلت برتی گئی تھی جس کے اثرات پوری دنیا نے دیکھی،انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس مل کر فاٹا کے لیویز اہلکاروں کو بھی تربیت دے رہے ہیں اور انکو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے،پولیس کا کام دہشت گردی کو روکنا ہے جس میں ہم کافی حک تک کامیاب ہو چکے ہیں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے،اس موقع پر انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس کو امن کی برقراری اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر مبارک باد دی۔