سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف میں ضلع شانگلہ کے سینکڑوں اہلکاروں کا کمشنر ملاکنڈ دفترکے سامنے پولیس روئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے شانگلہ لیلونئ میں فارسٹ اہلکاروں پر تشدد کیا ۔ پولیس نے سمگلروں کو فارسٹ اہلکاروں سے چھڑا لیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مختیار علی فارسٹ اہلکار نے میڈیا کے نمائندں کو بتایاکہ 17ستمبر کو سرکل پیٹرولینگ سکواڈ جس کے ساتھ تین فارسٹ گارڈ بھی موجود تھے انہوں غیر قانونی طور پر ٹمبر لے جانے والے دو گاڑیوں کو روکا جس میں غیر قانونی سلیپران موجود تھے ، اس اثناء پولیس ڈی ایس پی شانگلہ شیر حسن بھاری نفری کے ساتھ برامد ہوا ، اور اسمگلروں کو فارسٹ اہلکاورں سے چھڑاکر بھگا دیا۔ مذاہمت پر فارسٹ اہلکاورں پرتشدد کیا ، ان کو لاک اپ میں غیرقانونی بند کردیا گیا ۔ ان پر خودساختہ مقدمہ درج کرلیا ۔ جس پر ضلع شانگلہ کے تمام فارسٹ اہلکار احتجاج پر ہے ۔ انہوں نے پولیس اعلی حکام سے تحقیقات اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کے ، بعد میں کمشنر افس سے پولیس افسران نے مظاہرین کو سنا اور تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا جس پر مظاہرین منتشر ہوئے ۔