اشتہار

پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عبدالغفور آفریدی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریجنل پولیس آفیسرعبدالغفور آفریدی، ضلعی پولیس آفیسردلاورخان بنگش نے یاد گارِ شہداء پر گلدستے رکھے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں قرآن خوانی کی اور اُن کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یوم شہداء 4اگست خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی منایا گیا، پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جاوید اقبال (شہید)پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ریجنل پولیس آفیسرعبدالغفور آفریدی،ضلعی پولیس آفیسردلاور خان بنگش اور وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے پولیس کے ریٹائیرڈ آفیسر، جوانوں اور شہادت کے بلند مرتبے پر فائز شہداء کے لواحقین،معزیزین علاقہ کے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اشتہار

 اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فورسز کے شہداء وطن اور قوم کے محسن ہیں، جنہوں نے پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر دیا ہم سب کو اپنے شہداء کے قربانیوں پر فخر ہے جن کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کی دی ہوئی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں شہداء کی دی ہوئی قربانیوں پر ان کے اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کی دی ہوئی قربانیوں کے وجہ سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، پولیس شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ ان تقریبات کا مقصدشہداء کے اہلخانہ کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کے پیاروں نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ جاوید ہیں، سوات پولیس کے جوانوں نے نہایت کٹھن حالات میں دلیری اور بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سوات سمیت پورے ملک میں امن کی فضاء قائم کی۔

 ضلع سوات جو دہشت گردی کی لہر سے متاثر ہوا لیکن عوام کے تعاون، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں سے علاقہ میں امن قائم ہوا اور سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد خا ک میں ملا دئیے گئے، دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر رہی اور اس فورس نے ایڈیشنل آئی جی سے لیکر سپاہی تک قربانیوں کی داستان رقم کرتے ہوئے دنیا میں اپنے آپ کو بہترین پولیس فورس کے طور پر منوایا جو کہ قابل تحسین ہے۔  تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات بلندی کے لئے اجتماعی دُعا کی گئی

اشتہار

Yom-e-Shuhada
Comments (0)
Add Comment

اشتہار