سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اعجاز خان نے کہاہے کہ سوات میں عوام اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہے ،پولیس عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور عوام کے ساتھ مل کر امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،سوات پولیس علاقائی روایات کے پیش نظر عوامی مسائل کو ڈی آر سی کے ذریعے حل کرانے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو تھانوں اور کچہریوں کے چکر نہ کاٹنے پڑے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلور پولیس اسٹیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف پیرسید خان اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن منگلور مجیب عالم خان بھیموجود تھے،علاقہ عمائدین اورڈی آر سی ممبران نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصراورٹمبرمافیاکے خلاف بھر پور کارروائی کی تعریف کی اور کہاکہ پولیس کی شبانہ روز محنت اور قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن کی فضاء قائم ہے،ڈی پی اوسوات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کیساتھ جرائمکی روک تھام اورامن برقراررکھنے میں تعاون کریں۔