اشتہار

پولیس نے کالام میں نو دن سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد کرکے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 جون 2018ء) کالام میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے علاقہ کس میں نو دن قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان فضل وہاب ولد حضرت معاذ کی لاش کنویں سے برآمد کرلی گی۔ جبکہ قاتل مبینہ طور پر قریبی دوست نکلا۔ پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے محلے کی تلاشی لی تو دوران تلاشی دوست علاقہ بدر ہوا۔ جس پر پولیس کو شک پڑگیا۔ پولیس نے گھر کے گٹر اور قریبی کنویں کی تلاشی لی اور لاش برآمد کرلی پولیس نے دل محمد اور بہادر پسران نوشادخان ساکنان محلہ کالام خیل کس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

اندھےپولیسسراغسواتقتلکالامکنویںلاپتہنوجوان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار