سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18جنوری2018ء)ضلعی پولیس سربراہ سوات کی طرف سے قائم شدہ پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو سوات میں 33 اہلکاروں کا پہلا کورس کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔اس سلسلے میں ڈی پی اوسوات کی طرف سے پہلے کورس کے شرکا ء کے لئے تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا ۔تقریب میں کورس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ سکول کا قیا م ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کا سوات کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔شرکاء نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سوات میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ سکھائی گئی ، پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ Theory بھی پڑھائی گئی اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود نے کورس پاس کرنے والے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو مبارکباد دی۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ دوران ٹریننگ جو اخلاقیا ت آپ کو سکھائی گئی ہے ان کو بروئے کار لاتے ہوئے سڑک پر پروفیشنل ڈرائیورزکی طرح Behaveکریں۔صبر سے کام لے،لوگوں کو کھلے دل سے معا ف کرے،لڑائی جھگڑا نہ کرے،سیٹ بیلٹ باندھے،اوور ٹیک نہ کرے،غلط جگہ گا ڑی پارک نہ کرے روڈ پر لگی تمام سائن بورڈز کو followکرے۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑی نے جب بھی سائرن لگایا ہو ان کو راستہ دیں۔پولیس وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں ۔
اشتہار