سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جانہ، بہادر بانڈہ، کنالہ، لیٹوسر، جولباسر، بکروسر، نرئ خرکئی، گوہل، کگہ، شیخان میں کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ضلعی پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، سپیشل کمبیٹ یونٹ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو نے حصہ لیا۔مختلف علاقوں دہشت گردوں کے ٹھکانوں، گھروں اور مورچوں کو مسمار کرکے آگ لگا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیر کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا عزم ہے کہ سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گے۔ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ کسی کو سوات کے امن خراب کرنے کے اجازت نہیں دی جائیگی۔