سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) گزشتہ شام چوکی کوکڑئی پولیس نے دوران چیکینگ مسمی عبد اللہ ولد گلبر ساکن علیگرامہ کبل پر تشدد کیا تھا جس پر ڈی پی او سوات نے ایکشن لیتے ہوئے چوکی کوکڑئی اے ایس ائی عطاءالرحیم سمیت محرر رضاء خان نمبر 1508، کنسٹیبل حضرت بلال نمبر 3665 اور کنسٹیبل اصغر نمبر 5269 معطل کر دیئے گئے۔ ڈی پی او سوات خود ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے ڈاکٹروں کو عبد اللہ کیلئے فوری طبی علاج اور ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے سخت ہدایات بھی جاری کئیں ہیں۔ مزید ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ایس پی اپر سوات محمد زمان خان انکوائری افیسر مقرر کیے گئے ہوئے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی سزا دی جائیگی۔ علاوہ ازیں ڈی پی او سوات نے چوکی کوکڑئی کی تمام نفری کو تبدیل کرکے نیا نفری تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔