اشتہار

پُر اسرار بخار سے مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں سینکڑوں افراد متاثر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 ستمبر 2018ء) مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں پراسرار بیماری سے متعدد افراد متاثر ، تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں سے فارغ کردیئے گئے ، بخار کی وجہ سے ہر گھر میں متعدد مریض پڑے ہوئے ہیں ، بخار کے وجہ سے بدن درد بھی عام ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں امانکوٹ ، فیض آباد ، گل کدہ ،لنڈیکس ، حاجی بابا اور دیگر علاقوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کا سخت بخار ہوجا تا ہے اور بدن بھی درد کرتا ہے اور اب تک سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں سینکڑوں مریضوں کو لایا جا چکا ہے جبکہ تشخیص نہیں ہونے کی وجہ ہستپال میں ابتدائی طور پر مریض کو انجکشن لگا کر پینا ڈول کی عام گولی تجویز کرکے ڈاکٹر حضرات اپنی ذمہ داری پوری کرکے مریض کو رخصت کردیتے ہیں اور یوں مہینوں سے ان علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مریض گھروں میں پڑے ہیں ، جس پر مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور حکام بالا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں جب ممتاز معالج اور سیدو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر عبدالواسع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اب تک اس طرح کے ہزاروں کسیز سامنے آئیں ہیں لیکن اس بیماری کا کوئی پتہ نہ چل سکا ہے ۔

اشتہار

diagnoseDoctorsfeverhospitalpanadoleparacetamolsaidu shariifSwatبخاربیماریپراسرارپیناڈولتشخیصسواتسیدوشریفسینکڑوں مریضفیض ابادمینگورہہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار