اشتہار

پیتھام کیئر سنٹر سے شدت پسندی سے متاثرہ افراد کی تربیت مکمل، 53 افراد گھر روانہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جولائی 2018ء) پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیئر سنٹرپیتھام گلی باغ میں 53 افراد کا تربیت کامیابی سے مکمل ، عزت کیساتھ گھروں کو روانہ ، اسلام نہ صرف امن وسلامتی کا مذہب بلکہ زندگی کا مکمل ضابطہ حیات بھی ہے جس میں دہشت گردی ، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارجنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا جو کہ پیتھام،سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی جس میں شدت پسندی سے متاثرہ 53افراد نے تربیت حاصل کی ۔اس تربیت کا مقصد شدت پسندی سے بلا واسطہ متاثر ہونے والے افراد کی ذہنی و روحانی اصلاح کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی روزگار کے حصول کیلئے تکنیکی ہنر سکھا کر معاشرے کا فعال رکن بنانا تھا تاکہ وہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان کے علاوہ سول اور فوجی افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیئر سنٹر کی پیشہ وارانہ تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنا تھا۔مشال کیئر سنٹر نے مالاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی سے سرشار تقاریر،ملی نغمے ، علاقائی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے ۔ جی اوسی نے مزید کہا کہ اس پیشہ وارنہ تربیت سے صرف 53 افراد نہیں بلکہ 53گھرانے مستفید ہونگے۔ تقریب کے آخر میں میجر جنرل علی عامر اعوان نے پیشہ وارانہ تربیت میں اعلیٰ کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے اور مشال کیئر سنٹر کا دورہ کیا۔ یاد رہے مشال کیر سنٹر پاک فوج کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ ہے جس میں بے ہنراوربے روزگارمالاکنڈڈویژن کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دیکر انکو ہنرمند بنایا جاتا ہے۔ اس سنٹر میں کارپینٹر ، کھڈی ، سلائی ، رزاعت ، الیکٹرک اور ویلڈنگ کا ہنرسکھایا جاتا ہے ۔

اشتہار

53 افرادgoot citizenpak armquitterrorismterroristto becomeTrainingافرادتربیتتوبہ تائبدہشتگردیروانہسواتکی ٹریننگگھروں کومکملہنر مند
Comments (0)
Add Comment

اشتہار