اشتہار

پیرامیڈیکل فیڈریشن کا نوٹیفیکیشن پر عمل درامد میں تاخیر پر احتجاج کا اعلان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 اکتوبر 2018ء) نوٹیفکیشن پر عمل درآمد میں تاخیر ، پیرامیڈیکس نے احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دیدی ، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 11مئی 2018کو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 15 ہزار پیرامیڈیکس کیلئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا چھ ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ،اس سلسلے میں آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان اور سینئر نائب صدر میاں گل علیم نے 20 اکتوبر کو پی ایم اے کے نام نہاد اور مفاد پرست صوبائی صدر روئیدار شاہ اور انکے مخصوص ٹولے کے بیان کو حیران کن اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل پاکستان پیرامیڈیکس اور حق پرست پیرامیڈیکس کے عدالت عالیہ پشاور ہائیکورٹ میں سٹرکچرنگ کیلئے رٹ پٹیشن کے فیصلے اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ متعدد میٹنگز اور انکی منظوری اور ہدایات کے بعد صوبے کے 15 ہزار پیرامیڈیکس کیلئے جو نوٹیفکیشن 11 مئی 2018 کو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہوا ہے اس نوٹیفکیشن کے جاری ہوئے اب تک چھ ماہ کا عرصہ گزر ہو چکا ہے لیکن اس پر اب تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے کیونکہ چند افراد نے ملکر اپنی طرف سے اس نوٹیفکیشن کے نتیجے میں اپ گریڈ ہوئے پوسٹوں کو اپنی ذاتی مفادات اور ذاتی ایجنڈے کیلئے غلط تقسیم کرکے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے ہیں جو سروس رولز اور قانون کے خلاف ہے اسی لئے اس نوٹیفکیشن کے عملی ہونے میں تاخیر کے ذمہ دار حقیقت میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور یا کوئی حکومتی عہدیدار نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح یہ مخصوص مفاد پرست ٹولہ ہے جنہوں نے 35 سال سے پیرامیڈیکس کے ساتھ یہی کھیل کھیلا ہے انکا انداز ہمیشہ کی طرح ہاتھی کے دانت کھانے کے اوراور دکھانے کے اور والا ہے لیکن آج پیرامیڈیکس APPSF کے پلیٹ فارم پر اپنے تمام جائز حقوق کیلئے متحد اور بیدار ہیں اور انکے کسی بھی حربے کو ناکام بنا کر پیرامیڈیکس کوانکے حقوق دلا کر رہیں گے نوٹیفکیشن کے عملی ہونے میں مزید تاخیر پر صوبے کے تمام پیرامیڈیکس ایک پر امن مظاہرے اور دھرنے کیلئے تیاری کر لیں جس کی ہم عنقریب کال دینگے ۔

اشتہار

احتجاجپیراپیرامیڈیلسوات
Comments (0)
Add Comment

اشتہار