پینٹنگ کے مقابلوں میں دسویں جماعت کے طالب علم کی پہلی پوزیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ بنڑ کے دسویں جماعت کے طالب علم نے پینٹنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ضلع سوات کی سطح پر پینٹنگ کے مقابلے منعقدکرائے گئے جس کا عنوان تھا ”کرپشن کے خاتمے میں طلباء اور اساتذہ کا کردار، مقابلوں میں ضلع بھر کے سکولوں نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ بنڑ مینگورہ کے دسویں جماعت کے طالب علم عادل خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پویشن حاصل کرلی۔

PaintingSchool
Comments (0)
Add Comment