سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12اگست 2017)سوات کے علاقے شگئی سیدو شریف میں پاکستان پیپلزپارٹی کودھچکا ،35سال سے سے وابسطہ اہم خاندان کے سربراہ امجدنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے ضلعی صدروچیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان اورنے شمولیت اختیارکرنیوالوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ مستقبل بھی تحریک انصاف کا ہے آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں حکومت بناکر پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکالیں گے بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رشوت زدہ سیاستدانوں سے ملک کو صاف کرنے کاتہیہ کررکھاہے ،سوات میں تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جس کاواضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیت ہے، اس موقع پرناظم حیدر علی ،نائب ناظم انعام اللہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدرسعید خان ،سہیل سلطان ،ناہید شاہ ،تحریک انصاف سٹی صدر محمداقبال کاکاجی ، جنرل سیکرٹری شاہدعلی ،پریس سیکرٹری احمد شاہ،نائب صدر فضل رحمان ،ضلع کونسلر شوکت علی،ضلعی کونسلر ضیاء اللہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
اشتہار