پی ایس ایم اے سوات کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11 ستمبر 2017ء) پی ایس ایم اے سوات کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب خپل کور ماڈل سکول میں منعقد ہوئی،تقریب میں سوات بورڈ کے چیرمین پروفیسر تسبیح اللہ اور ڈی ای اوسوات محمد امین نے خصوصی شرکت کی، صدر پی ایس ایم اے عبدالجلیل خان نے سپاس نامہ پیش کیا. چیرمین ایگزیکٹو کونسل پی ایس ایم اے صفدر عزیز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا. چئیرمین سوات بورڈ نے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور ان سے حلف لیا.پرائیویٹ سکول منیجمنٹ کی نئی کابینہ میں عبدلجلیل خان بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ حضرت حسین ذکی سنئیر نائب صدر،نثار احمد جنرل سیکرٹری،رفیع اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عمر رحمن جائنٹ سیکرٹری،خورشید احمد فنانس سیکرٹری اور نعمان سعید سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔تقریب.میں سوات بهر کے سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی،بورڈ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن،اسسٹنٹ سیکرٹری جبکہ محکمہ تعلیم کے دوسرے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض نثار احمد خان سیکر ٹری PSMA نے ادا کئے ۔

EducationPSMA