اشتہار

پی ٹی آئی اسلام پور کے سابق صدر محمد طاہر پانچ دن بعد ضمانت پر جیل سے رہا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء) پی ٹی ائی اسلامپور کے سابق صدر محمد طاہر پانچ دن بعد جیل سے ضمانت پر رہا،تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پر جوش استقبال،پاکستان تحریک انصاف اسلامپور کے سابق صدر محمد طاہر نے ایم پی اے عزیز اللہ گران پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے اور انٹی کرپشن میں کیس بھی دائر کیا تھا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا،گزشتہ روزمینگورہ پہنچنے پر پی ٹی ائی کارکنوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور انہیں ریلی کی شکل میں اسلامپور پہنچایاگیا جہاں پر کارکنوں نے ایم پی اے عزیزاللہ گران کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد طاہر نے کہا کہ پی کے اکاسی میں کرپشن کے خلاف اواز اٹھانے پر ایم پی اے اور محکمہ انٹی کرپشن کے آفیسر جاوید کی ملی بھگت سے مجھے جیل بھیجاگیا، میرا قصور صرف اتنا تھاکہ ایم پی اے سے اٹھارہ پوسٹوں کی غیر قانونی تعیناتی پر کارکنوں کواعتماد میں لینے کو کہا لیکن محترم نے میرے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھے ہی جیل بھیج دیا ۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی ائی ضلع سوات کے کارکنوں پر واضع ہو چکا ہے کہ ایم پی اے نے کہاں کہاں کرپشن کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عزیزاللہ گران قوم کے سامنے تلاشی دے ورنہ ہم پی ٹی ائی کے ورکرز اگر دوسروں کی تلاشی لے سکتے ہیں تو اپنوں کو کیفرکردار تک بھی پہنچا سکتے ہیں ۔

اشتہار

CorruptionMPAMuhammad TahirPTi

اشتہار