زما سوات (09اپریل2019ء)پی ٹی آئی رہنما اور صحافیوں کے درمیاں راضی نامہ ہوگیا ، تمام اختلافات ختم ، بھائیوں کی طرح مل کر کام کرنے کا عزم ، گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی ممبر عشر و زکواۃ انجینئر عمر فاروق خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی کوششوں سے پی ٹی آئی رہنمااحمد شاہ اور صحافیوں شیراز خان اور سبحان اللہ کے درمیان راضی نامہ ہوگیا اور تمام تراختلافات بھلا کر آپس میں بھائیوں کی طرح کام کرنے کا عزم کیا ۔