سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی اورامریکی غلامی کے خلاف ممبران اسمبلی کا احتجاجی مظاہرہ ،پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈینیٹر فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی منحرف اراکین اورامریکی غلامی کے خلاف شدید نعرہ بازی مظاہرین کامنحرف اراکین سے فوری مستعفی ہونے کا پرزورمطالبہ، مظاہرے میں نومنتخب میئرشاہدعلی خان کی بھی شرکت، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے شاہدرہ چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا، تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کوآرڈینیٹر ایم پی اے فضل حکیم خان کی قیادت میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ میں ممبرقومی اسمبلی سلیم الرحمان، ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نومنتخب میئرشاہدعلی خان کے علاوہ پارٹی کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، مظاہرین نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی اورامریکی غلامی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اور مطالبہ کیا کہ منحرف اراکین فوری طورپرمستعفی ہوکر دوبارہ عوامی مینڈیٹ حاصل کریں، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنیوالوں کے ساتھ یہ پارٹی کی امانت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک خوددار قوم ہے، جو امریکہ سمیت کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے کی قائل ہے۔ کسی کی غلامی قبول نہیں پاکستان کے لئے عمران خان جیسے نڈر سربراہ کی ضرورت ہے۔