اشتہار

پی ٹی ائی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے جنہوں نے سینٹ ووٹ بیچ کر بینک بیلنس بنایا،وقار احمد خان

اشتہار

کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 مئی 2018ء) پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے جس کے ارکان اسمبلی نے سینٹ ووٹ بیچ کر بینک بیلنس بنایا جبکہ سوات کے ممبران اسمبلی پر چشم پوشی اختیار کی گئی ،صوبائی حکومت کے ترقیاتی کام اے این پی دور کے آگے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ،پختون قوم کا پیسہ بنی گالہ والوں کو خوش کرنے پر ضائع کیا گیا،کمیشن خاتمہ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ممبران اسمبلی کی تحقیق کی جائے جن کے پاس کل کچھ نہیں تھا اور آج بڑے بڑے گاڑیوں ،بنگلوں اور جاگیروں کے مالک بن گئے ہیں،ایم ایم اے بھی اسلام کے نام پر اسلام آباد حاصل کرنے کا فارمولا ہے جو ذاتی مفادات کے لئے اسلام کا نام استعمال کرکے ووٹ بٹور نے کے بعد عوامی مسائل و مشکلات بھول جاتے ہیں اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہوجاتے ہیں ،اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں دہشت گردی،سیلاب اور دیگر مشکلات کے باوجود انفر اسٹرکچر کی بحالی اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،اے این پی اور این جی اوز کے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگانے والوں کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے ہیں اسی وجہ سے لوگ حکمران پارٹی کو چھوڑ کر سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں کیونکہ مستقبل اے این پی کا ہے،اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے آئندہ الیکشن میں مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست دینے کی تیاری کریں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار احمد خان،داود خان،خورشید خان،عبد المالک،شیر احمد لال دا، اکبر شاہ،موسی خان لالہ،انور،رفیق ناز،فواد خان،آدم خان،محمد ممبر،عمران،ابراہیم شاہ،ایوب خان،حیدر علی اور دیگر نے اشاڑی اوارہ میں محمد معمبر کی رہائش گاہ پر ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حسین شاہ،فیروشاہ،عبد السلام،حسین محمد،مدثر خان،اقبال حسین،نظام الدین،اختر علی،اسرار خان،اکرام اللہ،فرھاد،لعل زمین،کاکی خان،گل رحیم،بہادر،سلطان محمد ،گل زمین اور دیگر نے پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار خان اور دیگر مقررین نے پختون بھائی چارہ میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد اور ہر موڑ پر مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں 200ارب سے زائد قرضہ سود پر لے کر بھی صوبائی حکومت پانچ سالوں میں کوئی نیا سکول ،ہسپتال یا کوئی دوسرا منصوبہ شروع نہ کر سکے جس سے صاف واضح ہے کہ قوم کا پیسہ خرد برد کیا گیا ہے جس کا احتساب لازمی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جو پختون قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم رکھ کر آئندہ الیکشن میں مخالفین کو شکست دینے کے لئے باچا خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ایک مرتبہ پھر سرخ جھنڈے کی عوامی حکومت قائم کر کے گذشتہ پانچ سال کے عوامی محرومیوں کا ازلہ ممکن ہوسکے۔

اشتہار

ANPPTiSwatاسلام کے نام پراے این پیبنی گالہسواتعوامی نیشنل پارٹیکبلکرپٹوقار خان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار