سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا ہے،کرپشن میں حکمران ملوث ہیں،حکمرانوں نے اپنی مفادات کے لئے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا دیا ہے،پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے حکمران کبھی عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو امریکی اور آئی ایف کی غلامی کے علاوہ کچھ نہیں آتا،سودی نظام سے دلوں میں بگاڑ پید اہوتا ہے،سودی نظام کا تصور بھی اسلام میں نہیں لیکن پھر بھی ہمارے سکولوں میں سودی نظام کی طرف راہ ہموار کی جا رہی ہے،ہم ایسے نظام کو نہیں مانتے جسکی شروعات سو د سے ہوئی ہو،عوام نے پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آزماکر غلطی کی اور کررہے ہیں پاکستانی عوام کومشکلات کے مشکلات کی دلدل سے جماعت اسلامی ہی نکالیگی،جماعت اسلامی اس اسلامی نظام کی بات کرتی جو قرآن و سنت اور اللہ کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں کے عین مطابق ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں ختم بخاری اور دستارِ فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر نیا آنے والے بچہ مقروض ہے،کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے، لاکھوں نوجوان روز گار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،ملک روز بروزمعاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے،قرضوں کے پہاڑ کھڑے کئے جار ہے ہیں لیکن پھر بھی غریب عوام اور مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آرہی،حکمرانوں نے اتنی کرپشن کی ہے اور کر رہے ہیں کہ 100 تک بھی اگر انکی نسلیں پیسے طوفان کی طرح اڑائیں تو کرپشن کی دولت ختم نہیں ہوگی،عدالتوں میں انصاف ملنا ناگزیر ہوچکا ہے،کوئی بھی ادارہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہاہے،ہر طرف اور ادارے میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،اس ملک کو اور غریب عوام کو اگر کوئی خوشحالی او ر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے تو وہ صرف اور صرف اسلامی نظام ہے،اسلامی نظام میں ہر سطح کے لوگو ں کو یکساں حقو ق حاصل ہے،اسلام نے ہر شخص کو انکے حقوق سے نوازا ہے،اسلئے جماعت اسلامی روز اول سے حقیقی معنوں میں مدینے کی ریاست کی طرح ریاست قائم کرنا چاہتی ہے،ایک ایسی ریاست جسمیں یکساں نظامِ تعلیم میسر ہو،انصاف گھر کی دہلیز پر میسر اور قانون سے کوئی بالاتر نہ ہو بلکہ امیر اور غریب سب کو ایک ہی طریقے سے دیکھا جاتا ہو۔تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع،امیر ضلع حمید الحق،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔