چارباغ، سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چارباغ کے علاقہ سمیر منگولتان میں سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ سمیر منگولتان میں  ایک مکان کے اندر سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بروقت کارروائی سے  گھر جلنے سے بچ گیا۔

Fire in House
Comments (0)
Add Comment