سوات (زما سوات ڈاٹ کام )پانچ دن قبل چارباغ سے لاپتہ محمد عالم کی لاش سنگوٹہ سے بر آمد کرلی گئی،مقتول محمد عالم کی لاش ملزم سردار کی نشاندھی ہے پر پولیس نے سنگوٹہ میں گیراج سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا،مقتول کو ان کے دوست نے موٹر کار کے لئے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مورخہ 21/02/22 کو محمد عالم ولد شاہروم ساکن سکول کالونی چارباغ اپنے موٹرکار میں گھرسے نکلا تھا اور شام تک واپس نہیں آیا، مقتول کے بھائیوں نے تھانہ چارباغ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی، پولیس نے شک کی بنا پر سردار ولد شاہ زمان کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش محمد عالم کی لاش کی نشاندہی کی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔