چارباغ: فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 55 سالہ شخص شدید زخمی

چارباغ (زما سوات) سوات کے علاقے چارباغ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 55 سالہ مشرف خان شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔