اشتہار

چارباغ میں بجلی کا بوسیدہ تار گرنے سے 46 سالہ شخص جاں بحق

اشتہار

چارباغ (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل چارباغ میں بجلی کے مین لائن کا تار ٹوٹ کرگرگیا جس کی زد میں آکر 46 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔مرحوم فضل کریم ولد پیخورے بازار سے خریداری کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ بجلی کے مین لائن کا بوسیدہ تار تار اس پر آگرا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف اہل چارباغ نے کالام روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور بجلی کے تمام خراب تاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اس طرح کے ایک اور واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

اشتہار

احتجاجاہل علاقہایک شخص جاں بحقبجلی تاربوسیدہجھلس کرچارباغسواتگرگیاواپڈا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار