سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء )سوات کے علاقے چارباغ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 19 سالہ نوجوان نے خود کوآگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی، تشویش ناک حالات میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے گاؤں دکوڑک کے رہائشی رفیق ولد اکبرنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے آپ پرتیل چھڑک کر آگ لگادی ،جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا ، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر خوازہ خیلہ، سید و شریف اور بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔