سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چارباغ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے طابق گزشتہ شام چارباغ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ میں ایک جوان شہید ہواتھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور کی قیادت میں چارباغ اور نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیاجورات بھر جاری رہا۔سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر گھر تلاشی بھی جاری رہی۔