چارباغ: گلی باغ میں تیز رفتاری کے باعث کار حادثہ، چار افراد زخمی

سوات:چارباغ کے علاقے گلی باغ میں تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمیوں میں شامل افراد:

• سید اسلم (24 سال)

• سجاد خان (23 سال)

• رحمت علی (26 سال)

• عمرہ علی (18 سال)

تمام زخمیوں کا تعلق شانگلہ، الپورئی سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔