سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چلاس میں سبزی سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے مینگورہ کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی سے سبزی ٹرک میں لے کر یاور علی ولد محمد اقبال سکنہ لنڈیکس اور خائستے ولد میاں گل سکنہ رنگ محلہ شمالی علاقہ جات جا رہے تھے کہ چلاس کے علاقے بسارے کے مقام پر ٹرک کھائی میں جا گری جس میں مینگورہ کے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد کی لاشیں آبائی علاقہ روانہ کردی گئی ہے۔