سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) شگئی سیدوشریف کے رہائشی عمر ڈھیر نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے چوروں نے میرے گھر کا صفایا کرکے میرا سارا جمع پنجی لے اڑے، اس حوالے سے ہم تھا نہ سیدو شریف میں رپورٹ درج کردی، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کردی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سامنے رشتہ داروں اور بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا پولیس نے اس وقت پنگر پرنٹ لئے جس کو رزلٹ کے لئے اسلام آباد بھیج دیئے گئے جو تقریباً ایک مہینہ بعد سیدو پولیس سٹیشن کے حوالے کردیئے گئے جس میں عمر حیات نام شخص کا پینگر پرنٹ میچ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک ہمیں کوئی انصاف نہیں ملا اور وہ کھلے عام گومتا پھرتا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور مینگورہ شہر میں ریڑھی میں سامان بھیج کر اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کما رہا ہوں وہ میراواحد ذریعہ معاش ہے اور ان چوروں نے میرے گھر کو لوٹ کر مجھ سے لاکھوں روپے لے اڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈی پی او سوات اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ اصل چور کو گرفتار کرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور چیف جسٹس آف پاکستان اور عدلیہ کے دیگر ذمہ دار ہمارے اس فریاد پر نظر ثانی کے ان چور وں کے ضمانت کو فوری طور کینسل کرنے کے احکامات جاری کریں اگر تین دن کے اندر اندر میرے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو میں اپنے بچوں سمیت خودسوزی کرنے پر مجبور ہوکر ڈی پی او افس کے سامنے خود پر اور اپنے بیوی بچوں پر تیل ڈال کر خود سوزی کرونگا۔