سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے عوام کے شکایات پر مینگورہ شہر سے چوہوں کے خاتمے کے لئے چوہے مار مہم کا اغاز کردیا ہے اس مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے پینتالیس اہلکار شامل ہیں۔مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کے مختلف علاقوں میں چوہوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریبا دو سو کے قریب چوہوں کو ماردیا گیا ہے۔ٹریڈزیونین،دوکاندار اور گودام کے مالکان ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار وں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں سے نجات حاصل کیا جاسکے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بھی چوہے مار دوائیوں کا استعمال کرے تاکہ اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ جس طرح مینگورہ کے عوام نے عید قرباں میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ساتھ تعاون کیا تھا .اس مہم میں بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ آپریشن کامیاب ہوں۔عوام کسی بھی قسم کے شکایات کیلے صبح 9 بجے سے 5 بجے کے درمیان ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر رابطہ کریں۔