چکدرہ (نیوز ڈیسک)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق چکدرہ کی تحصیل ادنیزئی کے علاقے کوٹی گرام میں واجد نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ شروع ہوئی، فائرنگ کی ذد میں آکر پانچ سالہ خدیجہ دختر خان ذادہ گل موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
اسی طرح شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرتے ہوئے دُلہے واجد اللہ کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ چکدرہ اور دیگر نواحی علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنا معمول بن گیا ہے جس میں اب تک درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ انتظامیہ کی بار بار پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی روک تھام نہ ہو سکی ہے۔