چکدرہ: اوچ کھنڈرو چوک کے قریب موٹر کار حادثہ، ایک جاں بحق، چار افراد زخمی

چکدرہ (زما سوات) چکدرہ بائی پاس روڈ پر واقع اوچ کھنڈرو چوک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر کار ڈرائیور ارشد ولد باچا نواب سکنہ دیر بالا گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں گاڑی کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ارشد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جب کہ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کیٹگری بی ہسپتال چکدرہ منتقل کر دیا۔