چکدرہ (زما سوات) باڈوان چوکی، تھانہ چکدرہ میں دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل جواد علی حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل جواد علی (سکنہ ماخئی منڈا) گزشتہ شب 2 سے 6 بجے تک چوکی کی چھت پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ صبح 5:50 بجے جب وہ نیچے اتر رہے تھے تو پاؤں پھسلنے سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔