سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 نومبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات کے عوام کو ان کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایسے نمائندوں کا چناؤ کیا ہے جو ان کی ترقی اور علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا یہ گفتگو انہوں نے اپنے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ حلقہ این اے 3 اور پی کے 5 کو ماڈل حلقے بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کو جتنے بھی وفاقی اور صوبائی محکموں میں مسائل ہیں انہیں ہم مشترکہ طور پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے عوام کوایسا ماحول مہیا کر دیا گیا ہے جس سے عوام کی آواز اب حکمرانوں تک بہت جلد اور چند منٹوں میں پہنچ سکتی ہے اور عوام کے مسائل کا ازالہ بھی ممکن ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مشکل وقت کا دورانیہ بہت کم ہے جس کے بعد روشن سویرا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہترین طریقے سے پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں اور بہت جلدملک کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے کی تکمیل سے یہا ں کی معاشی ترقی کے علاوہ سی پیک پر عملی پیش رفت کا آغازہوگا جس کی بدولت روزگاراور کاروبار کے مواقع میں بے انتہا اضافہ ہوگا۔