اشتہار

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کا سیدوشریف میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ

اشتہار


سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو بلاامتیاز تمام ضروریات زندگی فراہم کرنے پر کام کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ترجیح ہے کہ عوام کو معیاری اشیائے خورد نوش اور اشیائے خوراک سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر برانچز کے دورے کے موقع پر دوکانداروں اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو تمام شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے جبکہ رمضان شریف میں خصوصی طور پر غریب عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء کے نرخوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کڑی نگرانی کررہے ہیں جبکہ ملاوٹ کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے منظم کوشش ہورہی ہے۔

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار