سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں خیبرپختونخوا ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا جس میں پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں دیگر ضلعوں کے ہم پلا کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تیز ترین ترقی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھا گیا اور صوبے کے لئے نئے نئے منصوبے متعارف کئے گئے، سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اعلیٰ محمود خان سے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں ملاقات کے بعد ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات موٹر وے فیز ون کی تکمیل کے بعد اب فیز ٹو اور دیر اور ڈی آئی خان موٹر وے پر کام کا آغاز ہو نے جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات ہورہے ہیں اور منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ترقی کے نئے دور میں داخل ہونے سے قومی اور بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنا اور ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے ڈویژن کا رخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے اثرات اب ان لوگوں اور علاقوں تک بھی پہنچ رہا ہے جہاں اپوزیشن پارٹیوں کا بولا بالا ہوا کرتا تھا اور عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بونیر کے عوام نے بھی پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اپوزیشن جماعت سے سرکردہ رہنما پی ٹی آئی میں شمال ہوئے جسکا باقاعدہ اعلان عظیم جلسہ عام کی صورت میں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا ترقی کا پیمانہ ہمارے نزدیک سب کے لئے ایک جیسا ہے اور اس میں ہم پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر سوچ رہے ہیں اور یہی عام عوام میں ہماری مقبولیت کی وجہ ہے۔