اشتہار

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا سیدوشریف ہسپتال کا دورہ

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں عوام کوفراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان کیجولٹی کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پرزیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام کو طبی سہولیات بروقت فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کا ہسپتال سہولیات پر اطمینان کا اظہار خوش آیند ہے۔

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار