سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء ) چیئر مین و سیکرٹری سوات بورڈ کی جانب سے میٹرک کے مختلف سپلیمنٹری امتحانی ہالوں کا معائنہ، اچانک معائنہ کے دوران نقل کرنے پر متعدد طلباء وطالبات اور امتحانی عملہ کے خلاف کارروائی، گزشتہ روزچےئر مین سوات بورڈ و سیکرٹری عمر حسین نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 2017 کے مختلف امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ ہال کے معائنے کے دوران طلباء طالبات کے ساتھ بے تحاشہ نقل کا مواد برآمد ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی عملے کو فی الفور ہال سے گھر رخصت کرکے نیا عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے اورجن طلباء وطالبات سے مواد برآمد ہوا تھا ان کے خلاف UFM کیسز بنائے گئے، انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایات کی کہ نقل ایک لعنت ہے جو آپ کی مستقبل کو تاریک کرے گالہذا اس عمل سے آئندہ کے لئے گریز کیا جائے۔
اشتہار