اشتہار

چینی مافیا کی آگئی شامت، ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ، 30 ہزار بوریاں برآمد

اشتہار

سوات(عدنان باچا) سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دو دنوں کے دوران تیس ہزار سے زائد چینی کی بوریاں اور 1750 ٹن چینی برآمد کرلی گئی، گوداموں کو سیل کردیا گیا جبکہ سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں گزشتہ روز دو کارروائیاں کی گئی، یہ کارروائیاں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں پانچ سے زائد گوداموں پر چھاپے مارے گئے اور پچیس ہزار کے قریب ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئی جبکہ چھ افراد کو پابند سلاسل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ ادریس خان کے مطابق ایک کارروائی میں 14ہزار اور دوسری کارروائی میں 11 ہزار چینی کی بوریاں برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا، اتوار کی شب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کی سربراہی میں خفیہ اداروں کی ٹیم کے ہمراہ مینگورہ کے گرین چوک میں کارروائی کی گئی ، پانچ گوداموں پر چھاپے مارے گئے جس سے مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اے ڈی سی سہیل خان کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہے گی جبکہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی مافیا ، آٹا مافیا جبکہ دیگر خوراکی اشیاء کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی، تمام برآمد شدہ چینی کو نیلامی کے بعد سرکاری نرخ پر مارکیٹ میں رکھا جائے گا تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو اور عوام کو ریلیف مل سکیں۔

اشتہار

Sugar Mafia
Comments (0)
Add Comment

اشتہار