سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24فروری2018)ترجمان قومی جرگہ نے ایک وضاحتی بیان میں چند غیر ضروری باتوں کی اشاعت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں بے جا مداخلت ،اختیارات کی بتدریج منتقلی ،جبری چوکیداری اور چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کرنے کا ذکر درست نہیں ہے البتہ وضاحت کی گئی تھی کہ سول معاملات پہلے ہی سے سول انتظامیہ کے پاس ہیں اور چیک پوسٹوں پر آرمی جوانوں کے ہمراہ پولیس بھی فرائض سر انجام دے گی، سوات قومی جرگہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے آسانیوں کیلئے فوجی اور سول حکام کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔
اشتہار