اشتہار

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی مالم جبہ پولیس حرکت میں آگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مالم جبہ کے مقامی ہوٹل میں سیاحوں کی ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مینیجر کو رہا کردیا گیا ۔
پولیس نے سیاحتی مقام پر رقص کرنے والے طلبا پر فحش حرکات کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ درج ایف آئی آر میں یہ کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تفریحی مقام مالم جبہ کی پولیس نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طالب علموں کے ایک تفریحی دورے کے دوران نوجوانوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا اور ہوٹل مینجر کو گرفتار کیا۔ہوٹل مالک اور منیجر کو عدالت کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہائی مل گئی ہے تاہم پولیس کو 30 سے 40 ’نامعلوم‘ سیاحوں کی اب بھی تلاش ہے۔ (خبر جاری ہے )

اشتہار

تھانہ مالم جبہ میں پولیس کی جانب سے اپنی مدعیت میں چھ جنوری کو درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال چار دسمبر کو ہوٹل منیجر اور مالک نے آئے ہوئے مہمانوں کو لاؤڈ اسپیکر کی سہولت مہیا کی تھی جو کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ’فحش حرکات کے علاوہ ملزمان نے کسی قسم کے سیکورٹی اقدامات بھی نہیں کیے تھے، جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔‘
ایس ایچ او مالم جبہ جاوید اقبال کے مطابق یہ تقریباً ایک ماہ پہلے کا واقعہ ہے، جس میں باہر سے آئے کچھ مہمانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی وغیرہ کی تھی۔ جس پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ہوٹل منیجر اور مالک کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے ان پر 40 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کرکے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مقدمہ تاخیر سے درج ہونے کی وجہ ویڈیو کا تاخیر سے وائرل ہونا ہے۔

اشتہار

Malamjabba Dance Video
Comments (0)
Add Comment

اشتہار