اشتہار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے امتحانی مراکز کا معائنہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوات فضل خالق خان نے گورنمنٹ ہائی سکول حاجی بابا سمیت مینگورہ کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں جاری سوات بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز اور شفاف امتحانات کا جائزہ لیا ڈپٹی ای ڈی او نے امتحانی ہالوں میں تمام تر سہولیات پینے کیلئے ٹھنڈاپانی، فرنیچر اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور سکول کے پرنسپل سمیت سپروائزری سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ دورہ کے موقع پر فضل خالق خان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور نقل کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے امتحانات کے اختتام تک متحرک رہیں گے اس سلسلے میں کسی بھی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور نقل کی روک تھام اور شفاف امتحانات کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نبی شاہ اور کنٹرولر عمر حسین کے ہدایات پر مختلف انسپکشن اور مانیٹرنگ کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو نقل کے روک تھام سے متعلق سخت ایکشن لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اپنے وسائل پر تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دی ہے جو سوات بورڈ سے منسلک ہے اور چیئرمین سوات بورڈ براہ راست تمام امتحانی مراکز کے نگرانی کررہے ہیں۔

اشتہار

District Education Officer
Comments (0)
Add Comment

اشتہار