سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 ستمبر 2018ء) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت کمیشن کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں منعقد ہواجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف تمام تحریری شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں بعض شکایات کو بے بنیاد قرار دیکر موقع پر خارج کر دیا گیا جبکہ باقی جائز شکایات کو مزیدانکوائری کیلئے متعلقہ حکام کو بھیجنے اور ان پر انکی آراء طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مشاورت کے بعد فریقین کو ہدایت کی گئی کہ وہ منگل 25 ستمبر کوکمیشن کے اجلاس میں دوبارہ پیش ہوں تاکہ متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے موصولہ جوابات کی روشنی میں شکایات کی نوعیت و سنگینی اور سزاؤں کا تعین کیا جا سکے۔