اشتہار

ڈسٹرکٹ کورٹ سوات میں ملزم پولیس حراست سے ہتھکڑیوں سمیت فرار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے لئے لانے والے چوری اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے ہھتکڑیوں سمیت فرارہوگئے،پولیس راہ تکتی رہ گئ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ پولیس نے چوری اور ایک شخص  کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ادریس ولد رسول خان سکنہ گلکدہ نمبر 3 کو گرفتار کیا تھا۔جس کو آج پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا۔ملزم پولیس حراست سے ہھتکڑیوں سمیت فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ اخری اطلاعات تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔واضح رہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی پولیس حراست سے فرار ہو چکا تھا۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار