سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 نومبر 2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کی بحالی اور اسے فعال کرنے کے لئے تمام سیاسی قائدین اور ایم پی ایز و ایم این ایز کا گرینڈ جرگہ جمعہ کے روز ہوگا۔ دوپہر دو بجے سوات پریس کلب میں ہونے والے جرگہ میں تمام قائدین کو دعوت نامے جاری کر دئے گئے ہیں ۔ سیدو شریف ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی بحالی اور اس کو فعال کرنے کے لئے بروز جمعہ دوپہر 2 بجے سوات پریس کلب میں ایک گرینڈ جرگہ ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما، ایم پی ایز، ایم این یز سمیت ہائی کورٹ اور سوات بار کے رہنما شرکت کریں گے اور حکومت سے اسکی بحالی کا مطالبہ کریں گے ۔