سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 اکتوبر 2018ء) ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہواکمیشن نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ2017 آرٹیکل 52(j) کے تحت پولیس کے خلاف عوام کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیاان میں بعض شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں جبکہ بعض شکایات کنندگان اور شکایت زدگان کے مابین ہونے والے راضی ناموں کوقبول کرتے ہوئے انکے مقدمات کو داخل دفتر کیاگیا اسی طرح بعض شکایات کوانکی پیچیدہ نوعیت کے پیش نظر مزید سماعت کیلئے آئندہ اجلا س تک ملتوی کیا گیا۔